Tuesday, August 4, 2026

انعم عزیز نے پاکستان کی پہلی 100 کلومیٹر الٹرا میراتھون جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی


 
انعم عزیز نے دشوار گزار پہاڑی راستوں، گھنے جنگلات اور قدرتی و جنگلی حیات سے جڑے خطرات کے باوجود اس کٹھن مقابلے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔
انعم عزیز نے کہا کہ  میراتھون کوئی آسان چیلنج نہیں تھا۔ انہیں پہلے سے اندازہ تھا کہ راستے میں مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلیات کے پہاڑی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ موجود رہتا ہے، جس طرح کوہ پیمائی کے دوران برفانی طوفان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہے کوہ پیمائی ہو یا گلیات ٹریل رننگ، دونوں میں خطرات موجود ہوتے ہیں، تاہم اس مقابلے میں جنگلی حیات (وائلڈ لائف) کا خطرہ نسبتاً زیادہ تھا۔
انعم عزیر نے کوہ پیمائی اور ماونٹین ٹریل رننگ کو مختلف تجربات قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کا آپس میں موازنہ نہیں کیا جاسکتا، جو خطرات کوہ پیمائی میں ہیں وہ اس میں نہیں ہیں اور جو اس میں ہیں وہ کوہ پیمائی میں نہیں ہیں
انہوں نے کہا کہ میں ٹریننگ روزانہ کرتی ہوں، فٹنس تو ہر کسی کے لیے لازمی ہے چاہے آپ نے کسی مقابلے میں حصہ لینا ہے یا نہیں، فٹنس کے لیے ٹریننگ کو آپ لائف اسٹائل بنائیں، میں سارا سال فٹنس ورک کرتی ہوں یہ میری زندگی ہے اور میں سیڑھیاں چڑھتی ہوں، میں 100 سے 100 فلورز تو لازمی چڑھتی ہوں، مجھے خود کو ہر وقت فٹ رکھنا ہے اور پھر میں اسی صورت میں چیلنجز قبول کرتی ہوں، مستقبل کے لیے بھی میں نے ایک مشکل چیلنج ذہن میں رکھا ہوا اور یہ پاکستان کے لیے کروں گی۔
 
 

No comments:

Post a Comment

انعم عزیز نے پاکستان کی پہلی 100 کلومیٹر الٹرا میراتھون جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی

  انعم عزیز نے دشوار گزار پہاڑی راستوں، گھنے جنگلات اور قدرتی و جنگلی حیات سے جڑے خطرات کے باوجود اس کٹھن مقابلے میں غیر معمولی کارکردگی کا ...