Monday, August 3, 2026

کشمیر الیکشن کے دوسرے مرحلے میں پولنگ ختم مگر مظفرآباد میں کشیدگی


پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل: مظفرآباد میں کشیدگی برقرار، انٹرنیٹ سروس بند
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت مظفر آباد ڈویژن کے آٹھ حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے اور اب ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ایل اے 27 (مظفر آباد ون) میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پولنگ کو مؤخر کرنا پڑا، جبکہ پاکستان میں مقیم جموں و کشمیر کے چار لاکھ سے زائد مہاجر ووٹرز نے بھی اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔
دوسری جانب، مظفرآباد شہر میں شدید عوامی غم و غصے اور کشیدگی کی وجہ سے صورتحال تاحال ناساز ہے۔ گزشتہ روز جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس کے درمیان ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں ایک شہری کی ہلاکت کے بعد شہر کے تمام گنجان آباد علاقوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے اور مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کر کے راستے بلاک کر رکھے ہیں۔ امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے اور افواہوں کو روکنے کے لیے انتظامیہ نے شہر میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروسز کو ایک بار پھر معطل کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق، انتخابی عمل کو پرامن بنانے کے لیے پولیس اور رینجرز کے 18 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ایل اے 5 کھاوڑہ اور ایل اے 3 لجرہ کو انتہائی حساس قرار دے کر وہاں اضافی نفری الرٹ رکھی گئی ہے

No comments:

Post a Comment

انعم عزیز نے پاکستان کی پہلی 100 کلومیٹر الٹرا میراتھون جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی

  انعم عزیز نے دشوار گزار پہاڑی راستوں، گھنے جنگلات اور قدرتی و جنگلی حیات سے جڑے خطرات کے باوجود اس کٹھن مقابلے میں غیر معمولی کارکردگی کا ...