Wednesday, August 5, 2026

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر آج منایا جا رہا ہے


مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ناجائز غاصبانہ انضمام کو 7 سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں کشمیری آج یوم استحصال منا رہے ہیں۔

حیدراباد میں بھی ڈپٹی کمشنر حیدراباد زین العابدین کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر افس میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ ۔ شاگرد ۔  سول سوسائٹی کے نمائندے اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی


ریلی میں شریک افراد کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے ہوئے کشمیری پرچم بھی ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے
ریلی کے دوران ڈپٹی کمشنر حیدراباد کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کئی سالوں سے کشمیری عوام اور کشمیر پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے جس کی اواز پاکستان نے ہر پلیٹ فارم پر اٹھائی ہے کشمیریوں کو ان کا حق اقوام متحدہ میں طے کی ہوئی قرارداد کے مطابق دیا جانا چاہیے  ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہر قدم پر کھڑے ہیں اور ان پر ہونے والے ظلم کی اواز اٹھاتے رہیں گے 

No comments:

Post a Comment

Pakistan Thereek e Insaf protest for release of Imran Khan 

  Hyderabad, Pakistan – August 5, 2026: Supporters of the Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) staged demonstrations in several cities across Pak...