Saturday, August 15, 2026

حیدرآباد میں جشنِ آزادی کی تقریبات جاری، سرکٹ ہاؤس میں مرکزی تقریب کا انعقاد، قومی پرچم کشائی اور کیک کاٹا گیا


 حیدرآباد: ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی 79ویں یومِ آزادی کی تقریبات جوش و خروش کے ساتھ جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جشنِ آزادی کی مرکزی تقریب سرکٹ ہاؤس میں منعقد کی گئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں کمشنر حیدرآباد فیاض حسین، ڈپٹی کمشنر زین العابدین، میئر حیدرآباد کاشف علی شورو، ڈپٹی میئر صغیر قریشی اور ڈی آئی جی حیدرآباد ریجن سمیت دیگر سرکاری افسران اور معزز شخصیات شریک ہوئیں۔

اس موقع پر قومی پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد کی گئی، جبکہ پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹ کر ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے دعا کی گئی۔

تقریب کے دوران مختلف اسکولوں کے طلبہ نے ملی نغموں اور ٹیبلوز کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جسے شرکا نے خوب سراہا۔ بچوں کی جانب سے پیش کیے گئے رنگارنگ پروگراموں نے تقریب کو مزید دلکش بنا دیا۔

دوسری جانب شہر بھر میں جشنِ آزادی کے حوالے سے ریلیوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ مختلف سیاسی، سماجی اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکال کر قومی دن کی خوشیوں کا اظہار کیا گیا۔

مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے نکالی گئی ریلی کی خاص بات 600 فٹ طویل قومی پرچم تھا، جس نے شہریوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔ ریلی کے شرکا نے قومی پرچم اٹھا کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور ملک سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

No comments:

Post a Comment

حیدرآباد میں جشنِ آزادی کی تقریبات جاری، سرکٹ ہاؤس میں مرکزی تقریب کا انعقاد، قومی پرچم کشائی اور کیک کاٹا گیا

  حیدرآباد: ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی 79ویں یومِ آزادی کی تقریبات جوش و خروش کے ساتھ جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جشنِ آزادی کی...