حیدرآباد: ڈپٹی انسپکٹر
جنرل آف پولیس طارق رزاق خان دھاریجو حیدرآباد رینج نے وطنِ عزیز کے یومِ آزادی کی
مناسبت سے حیدرآباد رینج کے تمام اضلاع میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے تمام ایس
ایس پیز کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے ہدایت کی کہ اسکولز، کالجز و جامعات، پریس
کلبز اور دیگر تمام مقامات جہاں یومِ آزادی کی مناسبت سے تقریبات منعقد ہوں، وہاں سیکیورٹی
کے خصوصی انتظامات کیے جائیں، جبکہ تقریبات کے مقامات اور اطراف میں اسنیپ چیکنگ، مشکوک
افراد و گاڑیوں کی کڑی نگرانی اور اضافی نفری کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائےانہوں
نے تمام اضلاع کے اہم مقامات، داخلی و خارجی راستوں پر پولیس پکٹس قائم کرنے کے ساتھ
ساتھ ریلوے اسٹیشنز، بس ٹرمینلز، اہم سرکاری عمارتوں، گنجان آبادیوں، مصروف بازاروں
اور دیگر اہم مقامات پر پولیس موبائلز اور موٹر سائیکل سوار اہلکاروں کے گشت میں اضافہ
کرنے کے احکامات بھی دیے۔
ڈی آئی جی پی حیدرآباد
رینج نے تمام اضلاع میں جدید سہولیات سے آراستہ کنٹرول رومز قائم کرنے کی ہدایت کرتے
ہوئے کہا کہ کنٹرول رومز کے ذریعے تمام اہم مقامات، سیکیورٹی انتظامات اور پولیس گشت
کی مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے یومِ آزادی
کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد میں نقل و حرکت کے پیشِ نظر ٹریفک کی بلا تعطل روانی
یقینی بنانے، اہم شاہراہوں، تقریبات کے مقامات اور مرکزی بازاروں پر ٹریفک پولیس کی
اضافی نفری تعینات کرنے اور مؤثر ٹریفک پلان پر عملدرآمد کی بھی ہدایات جاری کیں۔
ڈی آئی جی پی طارق
رزاق خان دھاریجو حیدرآباد رینج نے تمام ایس ایس پیز کو ہدایات دیں کہ قانون کی بالادستی،
شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے میں کسی قسم کی غفلت
یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی قومی جوش و جذبے کا
دن ہے، اس موقع پر شہریوں کو محفوظ، پُرامن اور سازگار ماحول فراہم کرنا پولیس کی اولین
ذمہ داری ہے

No comments:
Post a Comment