Thursday, August 6, 2026

ئی جی سندھ نے کہا ہے کہ میر رضا قتل کیس ٹریس کر لیا گیا ہے اور تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔


 

کراچی: آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس ٹریس کر لیا ہے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا پولیس نے کیس میں اہم پیش رفت کی ہے اور بہت جلد پریس کانفرنس کے ذریعے تحقیقات کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کیس پر غیر متعلقہ میڈیکو لیگل افسر کی جانب سے تبصرے کیے جا رہے ہیں، تاہم اگر میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جاتا ہے تو پولیس کو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں ہی تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب سے گولی کا ایک خول برآمد ہوا ہے، جس کا فرانزک کرایا جائے گا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ خول کس پستول سے فائر کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد نہیں ہو سکا، اس لیے اس حوالے سے حتمی رائے دینا قبل از وقت ہوگا۔

ادھر پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے بتایا کہ میر رضا کا پوسٹ مارٹم کل کیا جائے گا، جس کے لیے خصوصی میڈیکل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ان کے مطابق پوسٹ مارٹم کے دوران مختلف فرانزک سیمپلز حاصل کیے جائیں گے، جبکہ قبر کشائی کے بعد سیمپلز لینے کے بعد میت کو دوبارہ سپردِ خاک کر دیا جائے گا۔

ڈاکٹر سمعیہ نے مزید بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے عمل کے دوران متعلقہ مقام کو محفوظ رکھنے کے لیے پولیس کو بھی ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

 

No comments:

Post a Comment

زیادتی کیس: بھارتی صحافی ترون تیج پال کو 10 سال قید کی سزا

  بھارت کی ایک عدالت نے تہلکہ میگزین کے سابق مدیر ترون تیج پال کو اپنی سابق خاتون ساتھی کے ساتھ زیادتی کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنا دی ...