حیدرآباد میں جشنِ
آزادی کے حوالے سے سر سبز پاکستان کا خوبصورت پیغام شہریوں میں پودے تقسیم کرکے شہر
کو سرسبز بنانے کا عزم کیا گیا سول سوسائٹی
اور محکمہ سوشل ویلفیئر کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیزا فاطمہ نے شہریوں میں پودے تقسیم کیے
اور انہیں قومی ذمہ داری کا احساس دلایا۔
سبز ہلالی پرچم تو
ہر ہاتھ میں ہے لیکن حیدرآباد میں جشنِ آزادی کا انداز کچھ منفرد ہے۔ یہاں وطن سے محبت
کا اظہار پرچم لہرا نے کے ساتھ ساتھ پودے لگا کر بھی کیا جا رہا ہے۔۔۔
سول سوسائٹی اور محکمہ
سوشل ویلفیئر کی جانب سے شہریوں میں پودے تقسیم کیے گئے، تاکہ جشنِ آزادی کے موقع پر
حیدرآباد کو بھی سرسبز و شاداب بنانے کی بنیاد رکھی جا سکے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل
ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ شیزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس جشنِ آزادی پر ہر
شہری اپنے وطن کے نام ایک پودا ضرور لگائے۔ آج لگایا گیا ایک پودا آنے والی نسلوں کے
لیے صاف ہوا اور بہتر ماحول کا تحفہ بن سکتا ہے۔
شجرکاری صرف ماحول
کو خوبصورت بنانے کا نام نہیں، بلکہ بڑھتی ہوئی گرمی، آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلی
کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے۔
جشنِ آزادی پر سر
سبز پاکستان کا یہ پیغام شہریوں کو یاد دلا رہا ہے کہ وطن سے محبت صرف الفاظ نہیں،
عملی اقدامات کا نام بھی ہے۔۔

No comments:
Post a Comment