Wednesday, August 5, 2026

سندھ حکومت کا تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں ہفتے کی تعطیل کا فیصلہ


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری سے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔ اس فیصلے کا اطلاق آئندہ تعلیمی شیڈول کے مطابق کیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم سندھ کے ترجمان کے مطابق ہفتے کی تعطیل کے باعث تعلیمی نقصان سے بچنے کے لیے پیر سے جمعہ تک اسکولوں کے تدریسی اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے گا، تاکہ نصاب کی بروقت تکمیل اور تدریسی سرگرمیاں مؤثر انداز میں جاری رہ سکیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سندھ حکومت کی کفایت شعاری پالیسی پر عمل درآمد، توانائی اور دیگر انتظامی اخراجات میں کمی، اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق نئے شیڈول کے تحت اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ تدریسی معیار برقرار رکھتے ہوئے نظرثانی شدہ اوقاتِ کار پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ طلبہ کی حاضری، نصاب کی تکمیل اور امتحانی شیڈول کو بھی نئے اوقات کے مطابق ترتیب دیا جائے گا تاکہ تعلیمی عمل متاثر نہ ہو۔


No comments:

Post a Comment

Pakistan Thereek e Insaf protest for release of Imran Khan 

  Hyderabad, Pakistan – August 5, 2026: Supporters of the Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) staged demonstrations in several cities across Pak...